ایبٹ آباد،28اگست(اے پی پی):آل ٹریڈ فیڈریشن اور ایبٹ آباد پولیس کے تعاون سے سیلاب متاثرین کیلئے منعقدہ امدادی کیمپ میں ایبٹ آباد کے شہریوں نے دل کھول کر عطیات جمع کروائے ، چند لمحے کی کمپین سے لاکھوں روپے کیمپ میں جمع ہو گئے۔
گورنر خیبرپختونخوا مشتاق احمد غنی نے ڈی پی او سجاد خان کے ہمراہ بازاروں میں عوام نے سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کی امداد کے لیے تاریخ رقم کر دی ، بچوں ، بوڑھوں ، نوجوانوں اور خواتین سمیت ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے امدادی کیمپ میں دل کھول کے عطیات جمع کروائے، چند لمحوں کی کیمپین سے جمع شدہ لاکھوں روپے کے عطیات، کی دیکھ بھال کے لیے کمیٹی قائم کرتے ہوئے آئیندہ ایک سے 8 دنوں میں تمام تر عطیات سیلاب متاثرین کو براہ راست پہنچا دیئے جائیں گے۔
اس موقع پر تاجروں اور پولیس افسران نے ایبٹ آباد کی عوام کا شکریہ ادا کیا اور اس امدادی کیمپ کو ملی جوش جذبے سے کامیاب بنانے کی اپیل کی تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں زیادہ سے زیادہ اپنے سیلاب متاثرین کی امداد یقینی بنائی جا سکے۔