ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

5

ملتان، 21 آگست ( اےپی پی): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے احکامات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پل مظفرآباد ،مل بھاٹک ،القریش، نادرآباد پھاٹک اور تحصیل موڑ کے علاقوں میں روڈ کی حدود میں قائم تجاوزات کو ختم کروا کے سامان قبضہ میں لے لیا جبکہ مستقل تجاوزات مافیا کو ازخود تجاوزات ختم کرنے کے لیے نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد اشرف نے کی جبکہ فیلڈ سٹاف اور ڈیمالیشنگ اسکورڈ ان کے ہمراہ تھا ۔