اسلام آباد، 20 اگست ( اےپی پی): ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے کیجانب سے سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کی فراہمی جاری ہے۔ سندھ کے متاثرہ علاقوں کیلئے امدادی سامان آج سندھ کیلئے 35 ٹرکوں پر مشتمل راشن بیگز روانہ کر دیا گیا ہے۔ یہ راشن 84 ہزار افراد کی 7 دن کی ضروریات پوری کریگا۔ اسکے علاوہ سندھ کیلئے 24ٹرکوں پر مشتمل خیمے، ترپالیں اور مچھر دانیاں روانہ کر دی گئیں ہیں یہ امدادی سامان 28 ہزار متاثرین کو شیلٹر مہیا کریگا۔امدادی سامان میں 35 ڈی واٹرنگ پمپس بھی شامل ہیں۔ دیگر سامان میں کچن سیٹ اور لائف جیکٹس بھی شامل ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم ایز کی مدد سے تقسیم کیا جائے گا۔
کے پی میں 5 ہزار افراد کیلئے خیمے، ترپالیں، اور مچھر دانیاں پہنچا دی گئیں ۔کے پی کیلئے 12ہزار افراد کیلئے راشن بیگز مہیا کئے جو انکی 7 دن کی ضروریات پوری کریگا۔6 ڈی واٹرنگ پمپس اور 6 جنریٹر بھی بھجوائے گئے ۔ دیگر امدادی سامان میں کچن سیٹ اور حفظانِ صحت کٹس بھی شامل ہیں۔