بغیرتحقیق سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں؛ ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ 

3

اسلام آباد،7اگست  (اے پی پی):بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ  نے کہا ہے کہ ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے متحد ہوجائیں، بلاجواز پراپیگنڈا نہیں ہونا چاہئے،  بغیر تحقیق سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔

اتوار کو یہاں    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک جنگ ہے جسے ہائبرڈ وار کا نام دیا گیا ہے۔  اگر کسی قوم یا ملک کو تباہ کرنا ہو تو سوشل میڈیا سب سے بہترین ہتھیار ہے۔  انہوں نے کہا کہ  یہی سب کچھ ہم اپنے ملک میں بھی دیکھ رہے ہیں، جانے انجانے میں ہم بیرونی سازشوں کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں، ہمارے منہ سے نکلا ہوا ایک ایک لفظ بہت بڑی ذمہ داری ہے کیونکہ جہاں ملک کی سالمیت کی بات ہو،  ملک کے استحکام کی خاطر ہماری زبانیں بند ہوجانی چاہئیں، آجکل سوشل میڈیا کا دور  ہے جس میں بات کو  بغیر تصدیق کے آگئے بڑھایا جاتا ہے، ہیلی کاپٹر حادثہ کے حوالہ سے  ہم سب اس مذموم سوشل میڈیا  مہم کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں  تمام پاکستانیوں، میڈیا اور خصوصا میڈیا مالکان سے کہتی ہوں کہ وہ  بھی محب وطن ہیں لہذا ایسے پراپیگنڈہ کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔