کوئٹہ 29اگست (اے پی پی ): وزیراعلی عبدالقدوس بزنجونے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں سیلاب نے پورے بلوچستان کو متاثر کیا۔ پورے صوبے میں 2سو ارب روپے سے زائد کے نقصانات ہوئے ہیں ۔بلوچستان کو مد د کی اشد ضرورت ہے۔ہمارے پاس ٹینٹس کی شدید قلت ہے۔انہوں نے کہاکہ محدود وسائل میں متاثرین سیلاب کی مددکررہے ہیں۔بلوچستان کے متاثرین کے لئے مخیر حضرات آگے آئیں۔انہوں نے کہاکہ فوٹو سیشن کا قا ئل نہیں زیادہ سے زیادہ متاثرین تک پہنچنا چاہتے ہیں۔میرے وزٹ سے پوری انتظامیہ پروٹوکول میں لگ جاتی ہے۔وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ دیکھاوا نہیں عملی کام کرنے پر یقین ر کھتا ہوں۔ ریلیف کے بعد بحالی کا کام سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ گیس بجلی اور موبائل فون کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج سیلاب متاثرین کے ریلیف آپریشن میں ہماری بھرپور مدد کررہی ہے۔وزیراعظم اور آرمی چیف کے مشکور ہیں متواتر سے بلوچستان کے دورے کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاک فوج مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ وزیراعظم کے مشکور ہیں بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 10ارب کااعلان کیا۔ماضی میں قدرتی آفات کے دوران کرپشن کے الزامات لگتے تھے۔وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ سیلاب کے دوران کسی بھی جانب سے کرپشن کی بازگشت ابھی تک نہیں سنائی دی۔انہوں نے کہاکہ نصیر آباد اور دیگر اضلاع میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔