بند ڈاکخانے کھلیں گے اور پوسٹل سروس کو منافع بخش بنائیں گے؛ وفاقی وزیر مولانااسد محمود

24

اسلام آباد، 12 اگست  (اے پی پی ): وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز  مولانااسد محمود   نے  جمعہ کو  یہاں  ڈائمنڈ جوبلی  کی تقریبات کے سلسلہ میں یادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجراکی تقریب سے خطاب میں  کہا ہے کہ  یہ دعوٰی نہیں کرتاکہ اس مختصر مدت میں مشکلات ختم کردوں گاتاہم یہ عزم ضرورت رکھتے ہیں کہ پاکستان پوسٹ کومنافع بخش ادارے کی طرف لے جائیں گے اور ماضی قریب کی طرح ڈاکخانے  بند کرکے ڈائون سائزنگ نہیں کریں گے بلکہ پاکستان پوسٹ کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کے لئے اسے وسعت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ  نئے ڈاکخانے بھی کھلیں گےاور نئے عزم اور ولولے  کے حامل کے لوگوں کو آگے لائیں گے۔