بہاولنگر:یوم عاشور کا سب سے بڑا جلوس مرکزی امام بارگاہ سےبرآمد

1

بہاولنگر ,9 اگست( اے پی پی ): بہاولنگر میں یوم عاشور روایتی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا یوم عاشور کا سب سے بڑا جلوس مرکزی امام بارگاہ سےبرآمد ہوا جلوس میں عزاداران کی بڑی تعداد شریک ہوئی عزاداران نے نوحہ خوانی پر زبردست سینہ کوبی اور ماتم داری کی اس جلوس کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے .جلوس کے راستوں میں دودھ پانی، شربت کی سبیلوں کے ساتھ ساتھ لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا. جلوس کے اہم مقامات پر سنائپرز تعینات کئے گے تھے  جبکہ ڈی سی آفس اور پولیس لائن میں قائم کنٹرول رومز سے جلوس کی 200 سے زائد سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی گئ مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام 7بجے اختتام پذیر ہو گیا ضلع بھر میں یوم عاشور کے 20 جلوس نکالے گئے اور 36 مجالس منقعد ہوئیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے جلوسوں  دورے کرکے سیکورٹی  انتظامات کی مسلسل  مانیٹرنگ کی ۔ تمام جلوس پرامن طور پر اپنی منازل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئے۔