سیالکوٹ: یوم عاشور پر ضلع بھر میں 87 چھوٹے بڑے جلوس برآمد

8

سیالکوٹ, 9اگست(اے پی پی) : یوم عاشورہ  کے  مرکزی جلوس امام بارگاہ دربتول اڈہ پسروریاں اور قدیمی جلوس امام بارگاہ مستری عبداللہ سے برآمد  ھوگئے ھیں ،مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں اڈہ پسروریاں،اقبال روڈ ،دو دروازہ ،بازار کھٹیکاں  سے ھوتا ھوا چوک شہیداں پہنچے گا ۔

 ڈھائی بجے دوپہر  چوک شہیداں میں  فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام بیان کیا جائے گا۔چوک شہیداں سے یوم عاشور کا مرکزی جلوس بازار کلاں، لہائی بازار چوک ،گڑ منڈی ،جندر بازار سے ھوتا ھوا بہلول دانا پہنچے گا۔ دسویں محرم کا مرکزی جلوس بہلول دانا،کشمیری محلہ سے ھوتا ھوا نماز مغربین کے قریب چوک اڈہ پسروریاں سے امام بارگاہ دربتول پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔