تھرپارکر،14 اگست (اے پی پی):تھرپارکر کے مشہور پکنک پوائنٹ گڈی بھٹ مٹھی سیاحوں کا مرکز بن گئی۔ رات تک سیاحوں کی آمد جاری رہی ۔ گڈی بھٹ پر ڈوہل پے رکس، اونٹ اور گہوڑے کی سواری سمیت فنکار بھی اپنے فن میں مشغول ہیں، جس سے سیاح لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ پولیس کے اہلکار سکیورٹی کے مکمل انتظامات سنبھال رہے ہیں۔