تھرپارکر؛ پاک فوج بارش متاثرین کی مدد کے لیے چھاچھرو پہنچ گئی، راشن بیگ تقسیم کیے

8

تھرپارکر،28اگست(اے پی پی):پاک فوج کے نوجوان میجر اکبر علی گجو کی سربراہی میں بارش متاثرین کی مدد کے لیے پاک فوج تھرپارکر کے شہر چھاچھرو پہنچ گئی۔چھاچھرو شہر میں پندرہ دن سے کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے بارش متاثرین سے ملاقات کر کے راشن بیگ تقسیم کیے گئے۔

 چھاچھرو شہر میں کافی خاندانوں کے کچے مکان بارش کی وجہ سے گر گئے تھے، پاک فوج کی جانب سے ان کو راشن بیگ دیئے گئے۔

 پاک فوج کے جوانوں نے چھاچھرو شہر کے گرد نواح علاقوں کا بھی دورہ کر کے جائزہ لیا اور بارش متاثرین کو مدد کی یقین دہانی کرائی۔