تھرپارکر،28اگست(اے پی پی): پاک فوج کے نوجوانوں نے کلوئی کے قریب ایل بی او ڈی سیم نالے کا دورہ کر کے بندوں کا جائزہ لیا اور محکمہ آبپاشی کے عملداروں کو ہدایت کی کے سیم نالے کے کنارے جہاں جہاں کمزور ہیں ان کو مضبوط کیا جائے تاکہ کوئی شگاف نہ لگ سکے۔ انہوں نے کہا کہ مشینری ہر وقت تیار رہنا چاہئے جہاں بھی ضرورت ہو وہاں مٹی ڈال کر کناروں کو مضبوط کیا جائے، لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہمارہ فرض ہے اس میں کوئی کوتاہی نہیں ہونے چاہیے۔