تھرپارکر میں یوم استحصال  کشمیر منایا گیا

6

تھر پارکر،05اگست(اے پی پی):تھرپارکر میں بھی ملک کی طرح 05 اگست یوم استحصال  کشمیر  منایا گیا۔یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے آج گورنمنٹ ہائی سکول مٹھی اور برائیٹ فیوچر اسٹار پبلک سکول اسلامکوٹ میں یومِ استحصال کشمیر دن کے حوالے سے ایک چھوٹا پروگرام منعقد کیا گیا۔اساتذہ اور بچوں نے تقاریر کیں  اور کہا کہ  ہم  کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو یقین دہانی کراتے ہیں  کہ ہم  اس جدوجہد میں  آپ کے ساتھ ہیں اورکہا تھرپارکر کی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے،تھرپارکر کی عوام ان کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے گی۔بھارت کی ظالمانہ کارروائیاں کشمیری بھائیوں سے ان کی آزادی کا حق چھین نہیں سکتے اور کشمیریوں کو ان کی آزادی مل کے رہے گی، کشمیربنےگاپاکستان پاکستان زندہ باد کے زوردار نعرے لگائے گئے۔