جلال پور پیر والا :محرم الحرام میں روٹس کی صفاٸی ستھراٸی کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرطارق محمود کے ہمراہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سید مصلح الدین شاہ کا وزٹ محرم روٹس کا معاٸنہ کیا

31

جلال پور پیر والا، 03 اگست ( اےپی پی): جلال پور پیروالامیں اسسٹنٹ کمشنر طارق محمودنے تمام محرم الحرام روٹس کا معاٸنہ کیا اور ٹھیکداروں کو گلیاں اور سڑکات کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور ناقص مٹیریل استعمال کرنے پر ٹھکیداروں کو باز رہنے کی بھی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ محرم روٹس کی گلیاں اور سڑکات میں استعمال ہونے والا ناقص مٹیریل کسی صورت برداشت نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٸے اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود نے کہا کہ میونسپل انتظامیہ کے ہمراہ محرم روٹس کا وزٹ کیا اور  ٹھیکیدار کی جانب سے  محرم روٹس کی رپٸیررنگ کو چیک کیا اس موقع پر لاٸسنسداران سے بھی ملاقات کی اور انہوں نے کہاکہ محرم روٹس کی صفاٸی اور ستھراٸی پر کام جاری ہے اور یہ جلد مکمل کر لیا جاٸے گا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل جلال پور میونسپل کمیٹی اعملہ واپڈا افسرام سوٸی گیس افسرا سمیت دیگر بھی موجود تھے