جیکب آباد، 02 اگست (اے پی پی): ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ کامحرالحرام کے حوالے سے تحصیل ٹھل کا وزٹ،وزٹ کے دوران ایس ڈی پی او ٹھل اور متعلقہ ایس ایچ اوز شامل رہے۔ ایس ایس پی جیکب آباد نے تحصیل ٹھل میں اہلِ تشیع کے علماء، رہنماؤں، اور جلوس و مجالس کے منتظمین سے ملاقاتیں کی اور ان کے مسائل کو تفصیلی معلوم کیا اور ان کے فوری حل کے لئے ایس ڈی پی او ٹھل اور متعلقہ ایس ایچ اوز کو احکامات دئیے۔
ایس ایس پی نے مرکزی امام بارگاہ حسینی ٹھل، ولایت علی شاہ امام بارگاہ ، امام بارگاہ علی اصغر ٹھل، امام بارگاہ صاحب زمان میرپور، مرکزی امام بارگاہ دامن شاہ، امام بارگاہ حسینی رانجھاپور اور امام بارگاہ محفل مرتضی مبارکپور کا وزٹ کیا اور سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا,ایس ایس پی نے تمام قافلوں کے روٹس اور گزرگاہوں کا دورہ کیا اور منتظمین سے مسائل دریافت کئیے۔
ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے ایس ڈی پی او اور متعلقہ ایس ایچ اوز کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ تمام امام بارگاہوں، مساجد اور سبیلوں کے اطراف میں 24 گھنٹے گشت کو یقینی بنایا جائے،تمام مجالس اور قافلوں کے راستوں پر بلاکنگ پوائنٹس لگائے جائیں، اور روف ٹاپس پر بھی سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں,بلاکنگ پوائنٹس کی وجہ سے عوام کو آمد رفت کے لئیے متبادل راستوں کا روٹ پلان جاری کیا جائے تاکہ کسی بھی شہری کو کسی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے،تحصیل ٹھل کی انٹری اور ایکزٹ پوائنٹس پر چیکنگ کی جائے اور داخل ہونے والے افراد کی ویریفیکیشن اور انٹری روکی جائے گی، تمام ایس ایچ اوز بارڈر سے ملحقہ راستوں پر خود گشت کریں اور پکٹ پلان پر سختی سے عمل درآمد کرائیں،ایس ایچ اوز شہر کے اندر پیٹرولنگ بڑھانے اور سکیورٹی کو سخت کریں۔
تمام امام بارگاہوں کے منتظمین اور اہل تشیع کے سربراہاں نے ایس ایس پی جیکب آباد کا شکریہ ادا کیا اور ان سے محرم الحرام کے دوران مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔











