اوکاڑہ؛ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد

14

اوکاڑہ،02اگست(اے پی پی): تھانہ حویلی لکھاپولیس نےسابقہ ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش محمدحسن عرف “حسنی ککڑ”کو 3 کلو گرام چرس اور غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔