جیکب آباد،28اگست(اے پی پی):پاک فوج اور ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا عمل تیز کردیا گیا ہے، واٹر بوٹ کے ذریعے تحصیل ٹھل کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا گیا،پانی میں پھنسے ہوئے 100 سے زائد متاثرین کو ریسکیو کرکے نکالا گیا۔
ضلع بھر میں پاک فوج اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے راشن کی تقسیم کا عمل تیز کردیا گیا ہے جبکہ جیکب آباد کی تینوں تحصیلوں میں امدادی ریلیف کیمپ میں مزید اضافہ کرکے مختلف مقامات پر ٹینٹ لگا دیے گئے ہیں۔