جیکب آباد، 02 اگست(اے پی پی): بھارت کی جانب مقبوضہ کشمیر سے آزادی کا حق چھین کر ان کا استحصال کیا گیا،5 اگست کو پاکستان بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہےجس میں ملک بھر سے عوام مقبوضہ کشمیر کے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر ایک نظر آرہے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر جیکب آباد عبدالخالق بلوچ نے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے 1947ع لیکر آج تک ان سے آزادی کا حق چھینا ہے جو آج تک جاری ہے، بھارت انسانی حقوق اور عالمی قوانیں کی خلاف ورزی کرتا آرہا ہے،حال ہی میں جو بھارت نے کشمیر کی جو آزادی کا حق تھا اسکو غلط طریقے سے ختم کیا،بھارت نے کشمیر میں جو ظلم اور بربریت کا دور شروع کیا ہم ایک پاکستانی ہونے کےناطے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہم کشمیری بھائیوں سے سیاسی اور انسانی عالمی ہر فورم پر ان کے ساتھ رہے ہیں اور انشاء اللہ ساتھ رہیں گے،پاکستان عالمی فورم پر کشمیر کی آزادی کی آواز بلند کرتا آرہا ہے اور انشاء اللہ ایک دن ضرور آئے گا جب کشمیر آزاد ہوگا اور یہ جو ظلم اور بربریت کا دور ہے وہ اک دن اختتام پذیر ہوگا۔











