اسلام آباد،22اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ اور وزیر مملکت محمد ہاشم نوتیزئی نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ، سڑکیں و انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے جبکہ بے پناہ جانی و مالی نقصان ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان سیلاب سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کا عمل جاری ہے۔