حیدرآباد۔21اگست (اے پی پی):رین ایمرجنسی کے نگران اور صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے ضلع حیدرآباد کے تعلقہ دیہی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر نے تعلقہ دیہی کے گاؤں درگاہ عثمان شاہ اور جھنڈو کھوسو میں بارشوں کی وجہ سے منہدم ہونےوالے گھروں کا جائزہ لیا اور عوام کو یقین دلایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے ہر صورت ان کے نقصان کا ازالا کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے برسات متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو فوری طور کھانہ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔