فیصل آباد، 05 اگست (اے پی پی): ایم پی اے علی عباس خان نے کہا ہے کہ حکومت مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم و بربریت کیخلاف اورسابقہ آئینی حیثیت بحالی کیلئے عالمی سطح پر آواز اٹھائے۔ حصول آزادی تک کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ایم پی اے علی عباس خان نے اے پی پی سے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ظلم و بربریت اور آئینی حیثیت تبدیل کرنے حوالے سے عالمی سطح پر آواز اٹھائے۔
ایم پی اے علی عباس خان نے کہا کہ عالمی اقوام کو کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت بند کروانا چاہئیے اور کشمیر کی سابقہ آئینی حیثیت بحالی کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اسے حاصل کرکے دم لیں گے، کشمیر کی آزادی کے حصول تک کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انکی سفارتی، سیاسی، سماجی، اخلاقی اور ہر ممکن حمایت و مدد جاری رکھیں گے۔