خوشاب ؛ یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے تقریب، شہداء کو سلامی پیش کی گئی

8

جوھرآباد،04 اگست  (اے پی پی ):شہدائے پولیس کے دن کے حوالے سے پولیس لائن جوہرآباد میں شہید پولیس ملازمین کے خاندانوں کے ساتھ ایک تقریب سجائی گئی۔شہداء کی یاد میں پھولوں کے گلدستے یادگار شہداء پر رکھے گئے جب کہ پولیس دستے نے سلامی بھی پیش کی۔

اس موقع پر شہداء پولیس کے  بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔ ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ ہم شہید ملازمین کے گھر والوں کے ساتھ ہر دکھ سکھ میں کھڑے ہیں۔