خیرپور؛ شدید موسلادھار برسات،بلدیاتی اداروں کی کارکردگی مایوس کن

10

خیرپور،18اگست(اے پی پی):خیرپور میں شدید موسلا دھار برسات زندگی کا کارواں رک گیا ،سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ،میونسپل عملہ غائب ہو گیا۔پورے شہر میں پانی کئی کئی فٹ کھڑا ہے حیرت کی بات یہ ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک ماہ قبل شدید طوفانی برساتوں کا ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا تھا اس کے بعد بھی بلدیاتی اداروں کی کارکردگی مایوس کن ہے۔