دو روزہ دوسرا تھروبال کوچنگ اورینٹیشن کورس شروع،کھلاڑیوں کو لیکچرز اور پریکٹیکل سیشنز کروائے جا رہے

7

کراچی،20اگست(اے پی پی): پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام  دو روزہ دوسرا تھروبال کوچنگ اورینٹیشن کورس ہفتہ کو یہاں منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد  میں شروع ہو گیا ہے، کورس میں 45 شرکاء حصہ لے رہے ہیں جن میں کھلاڑی، کوچز اور سکول ٹیچرز شامل ہیں۔

 کورس میں پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں، عدنان ترین، درکشاہ احسن اور احمد نے کھلاڑیوں کو تھروبال کے بنیادی ڈھانچہ اور قوانین کے بارے میں لیکچرز اور پریکٹیکل سیشنز کروائے۔ کورس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔