سکھر،29اگست(اے پی پی):ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کے زیر سرپرستی میں لاڑکارنہ، شہزادکوٹ، شکاپورکے لئے امدادی قافلہ روانہ ہوگیااس موقع پر فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ آج صوبہ سندھ کے ڈسٹرکٹ لاڑکارنہ، شہزادکوٹ، شکاپور، کے تینوں اضلاع میں اسکولوں میں قائم سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں خشک راشن،پانی،کپڑے، مچھر دانیاں اور خیمے، ادویات اور تیار کھانا تقسیم کریں گے۔
فیصل ایدھی نے مزید کہا کہ ہم نو سے دس ڈسٹرکٹ میں امداد تقسیم کر رہے ہیں، یہ راشن پندرہ دن کا ہے اور ہم پندرہ دن بعد دوبارہ راشن کی کھیپ بھیجیں گے، ہم تیس اسکولوں میں راشن تقسیم کررہے ہیں جن میں تین سے چار ہزار لوگ رہائش پذیر ہیں،ہم ایک سے دو ماہ تک راشن دینگے تاکہ لوگوں کو پریشانی نہ ہو، اور جب یہ لوگ واپس جائنگے تو ہم ان کی رہائش کے لئے بھی انتظام کررہے ہیں اور ایسے گھر بناکر دینگے جو زمین سے تین سے چار فٹ بلند بانس اور مٹی سے گھر بنارہے ہیں جو بارش اور سیلاب کے پانی کو براشت کرسکے تاکہ ان لوگوں کو اگلی دفعہ پریشانی نہ ہو، انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کے کہ ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم اس کام کو بڑھاکر اور بہتری سے کرسکیں۔