سکھر،16اگست(اے پی پی): موٹروے پر سکھر انٹر ایکسچینج پرمسافر بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات سے کراچی جانے والی مسافر بس کو روہڑی موٹروے انٹر چینج کے پاس حادثہ پیش آیا ہے۔ مسافر بس(کوچ) موٹر وے سے اتر کر سکھر کی طرف آرہی تھی تو پیالا ہوٹل کے قریب کلٹی ہو گئی جس کے نتیجے میں 5 مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 25 زخمی ہوگئے ہیں۔
ایدھی مرکز سکھر کی ایمبولینسز کے ذریعے میتوں اور زخمیوں کو سکھر اور روہڑی سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔