اسلام آباد ، 16 اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنراسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی طرف سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کے باعث اسلام آباد انتظامیہ نے مانیٹرنگ کیمپس الرٹ کر دیئے ہیں ۔
اسسٹنٹ کمشنرز ، ایم سی آئی کا عملہ اور مجسٹریٹس فیلڈ میں وقتاً فوقتاً نشیبی اور ندی نالوں میں بارش کی صورتحال کا جائزہ لیں گے جبکہ مانیٹرنگ کیمپس میں ریسکیو عملہ واٹر پمپس اور دیگر مشینری سمیت موجود ہے۔
ڈی سی اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کیجانب سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی اقدامات کئے گئے ہیں۔











