سکھر: بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر اونچے درجے اورسکھر کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکاڈ کیا گیا

11

سکھر،22اگست(اے پی پی): بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر اونچے درجے کااور سکھربیراج پر درمیانی درجے کا سیلاب ریکاڈ کیا گیا، پانی کچے کے دیہات میں داخل ہونے لگا۔

گڈو بیراج پر پانی کی آمد5 لاکھ1ہزار658 اور اخراج5 لاکھ1ہزار658 کیوسک ہوگیا، گڈو بیراج کے مقام پر نچلے اونچے کا سیلاب برقرار ہے۔ سکھربیراج پر پانی کی آمد4 لاکھ 32ہزار537 اور اخراج 4 لاکھ 32ہزار537کیوسک ریکارڈ کیا گیا،سکھر بیراج پر درمیانےدرجے کا سیلاب برقرار ہے۔

کوٹری بیراج پر پانی کی آمد2لاکھ47ہزار86 کیوسک اور اخراج2لاکھ 46ہزار786 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، محکمہ آبپاشی کیمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔