سکھر،23اگست(اے پی پی): بیكری کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے ۔منگل کو سکھر کی تحصیل روہڑی کے علاقے نیو یارڈ ریلوے کالونی میں بارش کے دوران ناز بیکری کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک مزدور علی منگریو جانبحق هو گیا جبکہ جاوید بھاِئی ، فرید شیخ اور سلیم کلہوڑو سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اہل علاقہ نے زخمیوں كو اپنی مدد آپ کے تحت نکال کر علاج کے لئے تعلقہ ہسپتال روہڑی پہنچایا جہاں پر جاوید اور فرید کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔