نوشکی، 20 اگست ( اےپی پی): ضلعی انتظامیہ نوشکی نےعوام کو خبر دار کیا ہے کہ خطرناک طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی پانی سے بچنے کےلئے عوام نشیبی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
ضلعی انتظامیہ نوشکی کا مزید کہنا تھا کہ خیصار نالہ میں مزید سیلابی پانی آرہا ہے عوام خیصار نالے کے قریب نہ جائیں اورایمر جنسی نمبر لیویز کنٹرول روم لیویز لائن نوشکی 0825872229 پر رابطہ کریں۔