اسلا م آباد، 30 اگست (اے پی پی ): وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے منگل کو یہاں دفتر خارجہ میں حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کے مشترکہ پاکستان فلڈ رسپانس پلان 2022 کے آغاز کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوری دنیا اور پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امدادی کارروائیوں میں بڑی چڑھ کر حصہ لیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے عمل میں مدد کریں، سیلاب سے معیشت بری طرح متاثر ہوئی اور ابتدائی تخمینے کے مطابق پاکستان کو تقریباً 10ارب ڈالر سے زیادہ بحالی کیلئے درکار ہوں گے، سیلاب سے ملک میں خوراک کی قلت کا خدشہ پیدا ہوا ہے۔