سیلاب متاثرین کو 25000  روپے فی خاندان دیے جا رہے ہیں،  شازیہ مری

10

کراچی ۔20اگست  (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء و وفاقی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ 15 لاکھ خاندانوں کو فی خاندان 25 ہزار روپے دیئے جائیں گے اور اس کے لئے 37ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، اب تک کی اطلاعات کے مطابق سیلاب اور بارشوں میں 650 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ، لواحقین کو 10 لاکھ روپے دئے جائیں گے، ہم سب کو ملکر سیلاب اور بارشوں سے  متاثرین کی مدد کرنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو سندھ ارکائیوز کمپلیکس کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ بارش سے متاثرہ 15 لاکھ خاندانوں کو فی خاندان 25 ہزار روپے دئے جائیں گے اور اس کے لئے 37 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک ریلیف کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کی ہے جس کی سربراہی احسن اقبال کر رہے ہیں جبکہ  قمر الزمان کائرہ اور دیگر سرکاری حکام بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔