سیلاب متاثرین کی بحالی ونقصانات کے ازالے کیلئے ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے قائم کی گئ 14رکنی  ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر اسیسمنٹ کمیٹی نے ڈپٹی کمشنرکی سربراہی میں کام شروع کردیا  

35

 لسبیلہ، 16 اگست(اے پی پی): سیلاب متاثرین کی بحالی ونقصانات کے ازالے کیلئے ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے قائم کی گئ 14رکنی  ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر اسسمنٹ کمیٹی نے ڈپٹی کمشنرکی سربراہی میں کام شروع کردیا یے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے  سیلاب متاثرہ مکانات  پولٹری وکیٹل فارمنگ زرعی فصلات بندات کےنقصانات کے سروے اور ڈیٹا کلیشن کیلئے جدید سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔  کمیٹی کا پہلا تعارفی اجلاس چیئرمین کمیٹی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد خان کاسی کے زیر صدارت یہاں منگل کے روز منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر عاقل ایکسین ایریگیشن غلام محمد بادینی  ایس ڈی اوملک اشرف ایس ڈی آو ایریگیشن کینال آصف بلوچ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر آن فارم واٹرمنیجمنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر توسیعی ڈی ایس پی محبوب گچکی اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کیپٹن حمزہ انجم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو روحانہ گل کاکڑ شریک ہوئے۔