اسلام آباد، 03 اگست ( اےپی پی): 05 اگست”یوم استحصال کشمیر” کے حوالے سے ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے اس ایکٹ کے ذریعے کشمیریوں کی شخصی پہچان ختم کرنے کی کوشش کی ۔
انہوں نے مزید کہاکہ پانچ اگست کو کشمیریوں کو انکے بنیادی حق سے محروم کیا گیا ۔











