مظفرگڑھ،03 اگست(اے پی پی): نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ڈی پی او احمد نواز شاہ نے پولیس لائنز کا دورہ کیا۔ ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی صدر مظفرگڑھ نے ان کا استقبال کیا۔
ڈی پی او احمد نواز شاہ نے پولیس لائنز میں یادگار شہداء پر حاضری بھی دی جہاں پولیس کے چاک و چوبند دستے
نے انہیں سلامی دی،ڈی پی او احمد نواز نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند کرے اور ہمیں بھی شہداء کی صف میں شامل ہونے کی توفیق دے۔











