فیصل آباد، 3 اگست (اے پی پی): سی او فیصل آباد عمر سعید ملک نے ریگل روڈ پر مرکزی امام بارگاہ کا دورہ کیا۔ سی پی او نے جلوس کے روٹ کا پیدل دورہ کیا 4 محرم کے جلوس اور مجالس کی سکیورٹی چیک کی۔ اس موقع پر لائل پور ڈویژن کی پولیس حکام اور ڈیوٹی افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ سی پی او کو محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔











