شجاع آباد؛ علم اور ذوالجناح کامرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ سے برآمد

5

شجاع آباد، 09 اگست (اے پی پی ):علم اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ سے برآمد   ،مرکزی جلوس اپنے روائتی راستوں سے  ہوتے ہوئے پرانی سبزی منڈی پہنچ گیا ہے، جلوس امام بارگاہ زینبیہ میں پہنچ کر اختتام پزیر ہوگا، عزاداران مرثیہ خوانی،ماتم اور گریہ زاری کر رہے ہیں۔

 اس موقع پر جلوس میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری ہے۔ جلوس میں ریسکیو ٹیمیں، واپڈا کی ٹیم، سول ہسپتال عملہ، ورڈان پولیس بھی ہمراہ ہیں۔