ملتان؛محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کا پرامن انداز میں آغاز ، مرکزی کنٹرول روم سے جلوسوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی

16

ملتان،09 اگست (ا ے پی پی ):محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کا پرامن انداز میں آغاز ہو   گیا ہے ،ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم مرکزی کنٹرول روم سے جلوسوں کی  کڑی مانیٹرنگ جاری ہے۔ مشیر وزیراعلی پنجاب عامر سعید راں ،ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کنٹرول روم میں موجود تھے اور امن کمیٹی کے ارکان اور علماء کرام بھی قیام امن کیلئے انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب عامر سعید راں کو امن و امان پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

اس  موقع سے مشیر وزیر اعلیٰ عامر سعید راں نے کہا حکومت پنجاب امن و امان کے قیام کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، شرپسندی اور انتہا پسندی کو ہر طبقے نے مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ و پولیس نے محرم پر مثالی انتظامات کئے ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حساس جلوسوں و مجالس پر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے ،تمام مرکزی مقامات پر 180 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم میں تمام محکموں کے نمائندگان موجود ہیں اور جلوسوں کے روٹس کو ریکارڈ مدت میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔