شیرانی ، 18 اگست (اے پی پی ): دانہ سر کے مقام پر پہاڑی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ڈی آئی خان قومی شاہراہ بند ہو گئی ہے،جس کے باعث گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے اور سینکڑوں مسافر روڑ کے دونوں اطراف پھنس گئے ہیں۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شیرانی نے کہا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ کو ہیوی مشینری کے ذریعے کلیئر کر ریے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کو محفوظ مقامات منتقل کرنے کے لیے اقدامات کر ریے ہیں۔