صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کا کرخسہ ڈیم کا دورہ ہنگامی

6

کوئٹہ۔24اگست  (اے پی پی):صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر کرخسہ ڈیم کا دورہ ہنگامی کیا ، صوبائی مشیر داخلہ کو ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور متعلقہ ایکسین کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گی۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی قادر ناہل،ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ و دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے ۔ صوبائی مشیر داخلہ کو بتایا گیا کہ اس وقت ڈیم کو کسی قسم کا خطرہ نہیں ٹیکنیکل ٹیم نے ڈیم کا معائنہ کیا ہے کیونکہ ڈیم گزشتہ 20سال میں پہلی بار اوور فلو ہوا ہے جس کی وجہ سے ڈیم سے 4فٹ پانی کا اخراج کیا گیا ہے ، اس وقت بھی ڈیم میں 36فٹ گہرائی میں پانی موجود ہے لیکن گزشتہ روز ڈیم کے حوالے سے چلائی جانے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ اس موقع پر صوبائی مشیر داخلہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی ایمرجنسی پہلے اس صوبے میں نہیں ہوئی،  بلوچستان میں اس وقت مون سون بارشوں کی وجہ سے بہت بڑے پیمانےپرانفراسٹرکچر،روڈز، اور قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے لیکن صوبائی حکومت کی پالیسی ہے کہ عوام جہاں کئی بھی متاثر ہورہے ہیں وہاں پر ہم عملی اقدامات کر رہے ہیں اور اس حوالے سےوزیراعلی بلوچستان کی جانب سے تمام صوبے کے آفیسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سیلاب متاثرین کی امداد،و بحالی کے لئے وزیر ہو یا افسران وہ بحالی کے لیے اقدامات کرے اور اس ضمن میں کوئی بھی کوتائی برداشت نہیں کہ جاے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کہ اس مشکل وقت میں عوام صوبائی حکومت سے تعاون کرے ۔ میر ضیا نے کہا کہ محکمہ پی ڈی ایم اے نے اس وقت صوبے میں مون سون بارشوں میں صوبے کے 31 اضلاع میں بحالی کیلئے اقدامات اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے تمام دستیاب ڈیمانڈ پورے کیے ہیں اور اس ضمن میں ہمارے آفیسران آئندہ بھی سیلاب بحالی میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے ۔