عارف والا، 14 اگست (اے پی پی ):جشن آزادی کے سلسلہ میں جماعت اہلسنت کے زیراہتمام مدرسہ جامع حنفیہ غوثیہ عارفوالا سے ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت جماعت اہلسنت صوبہ پنجاب کے امیر پیر خلیل الرحمان بخاری نے کی ۔ریلی کے شرکاء نے بینرز پلے کارڈ اور سبز ہلالی پرچم تھام رکھے تھے، شہر کی فضاء پاکستان زندہ باد سے گونج اٹھی۔ ریلی مختلف بازاروں سے گزر کر بلدیہ چوک پہنچ کر پرامن اختتام پذیر ہوگئی ۔ ریلی میں مذہبی شخصیات کے علاوہ شہریوں سول سوسائٹی صحافیوں اور وکلاء برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔