عالمی برادری کشمیریوں کی بھارتی مظالم سے نجات کے لئے اپنا غیر معمولی متحرک کردار ادا کرے،سلیم شاہد

10

کوئٹہ،5 اگست (اے پی پی ) کپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی سینئر نائب صدر سلیم شاہد نے کہا ہے کہ یوم استحصال اس بات کا متقاضی ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کی بھارتی مظالم سے نجات کے لئے اپنا غیر معمولی متحرک کردار ادا کرے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے ذریعےمسئلہ کشمیرکا حل ہونا چاہیے،پاکستان ہر فورم پرمسئلہ کشمیر اٹھاتا رہے گا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔سیلم شاہد  نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے جسے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی سرکار نے ضم کرنے کی کوشش کی ہے جسے کشمیریوں اور پاکستان نے مسترد کیا  کشمیر میں آج بھی بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں۔پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کل بھی کھڑی تھی اور آج بھی کھڑی ہے۔