عالمی برادری کشمیری عوام کو انصاف فراہم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے؛سیا سی وسماجی رہنما مرزا شمشاد

15

کوئٹہ، 5 اگست (اے پی پی ):سیا سی وسماجی رہنما مرزا شمشاد نے کہا کہ ہم سب کو ملکر مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے، عالمی برادری کشمیری عوام کو انصاف فراہم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

جمعہ کو یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے جاری بیان میں   انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کشمیر کے مسلمانوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،ہمیں ہر پلیٹ فارم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا اور عالمی برادری خاموش ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اگر یہ ظلم اسی طرح چلتا رہا تو ایک دن آئے گا کہ ہندوستان مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے تقسیم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل کی کہ ہم سب کو مل کر کشمیر اور ہندوستان کے مسلمانوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق اس مسئلے کو حل کرے تاکہ کشمیری آزادی کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر سکیں۔