فاسٹ چنیوٹ فیصل آباد کیمپس میں مختلف شعبوں میں نئے آنے والے طلباء و طالبات کے لیے اورینٹیشن سیشن کا انعقاد

6

چنیوٹ، 20 اگست ( اےپی پی): فاسٹ چنیوٹ فیصل آباد کیمپس میں مختلف شعبوں میں نئے آنے والے طلباء و طالبات کے لیے اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔کیمپس کے آڈیٹوریم میں طلباء و طالبات کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

جب طلباء آڈیٹوریم میں تھے، ان کے والدین کو لائبریری اور کیمپس کے کیفے میں ٹھہرایا گیا جہاں انہیں ریفریشمنٹ فراہم کی گئی۔ہر شعبہ کے سربراہ نے اپنے اپنے شعبہ کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ہر شعبہ کے سربراہ (HoD) نے طلباء کو تعلیمی شیڈول اور گریڈنگ اسکیموں کا تعارف کرایا اور قواعد و ضوابط کی وضاحت کی۔ہیڈ مینجمنٹ اسٹوڈنٹ افیئرز نے نئے آنے والوں کو یونیورسٹی میں زندگی کے متعلق بتایا۔فاسٹ چنیوٹ فیصل آباد کیمپس میں تعلیمی اور ہم نصابی ماحول کے بارے میں جاننے کےلئے ویڈیوز پیش کیے گئے۔ویڈیوز میں تجربات اور ہم نصابی سرگرمیوں کے لیے کیمپس میں موجود اسٹوڈنٹ سوسائٹیوں کے بارے میں بتایا گیا۔کیمپس میں طلباء کے لیے دی جانے والی سہولیات جیسے ہاسٹل، جم، انٹرنیٹ، فیکلٹی اور تربیتی کیمپ وغیرہ کے متعلق بھی بتایا گیا۔

سیشن کے اختتام پر طلباء اور والدین کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ حکام سے سوالات پوچھیں تاکہ وہ اپنے ابہام کو دور کر سکیں۔