فیصل آباد، 14اگست(اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ماڈل بازار جھنگ روڑ میں آزادی گالا کا شاندار انعقاد کیا گیا۔گالا میں وال پینٹنگز،مہندی کے مقابلہ،ملی نغمے، جھومر، فوک گیت، غزل اور قوالی کا اہتمام کیا گیا۔بچوں نےمارچ پاسٹ کیا اورسلامی پیش کی۔
ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے تقریب میں شرکت کی اور سٹالز کا دورہ کیا،آزادی گالا کے منتظمین میں شیلڈز اور تحائف تقسیم کئے گئے ۔