فیصل آباد؛ پنجاب پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، ایک لاکھ 73 ہزار جرمانے، غیرمعیاری اشیاء تلف

7

فیصل آباد، 23 اگست  (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایات پرضلع  فیصل آباد کی فوڈسیفٹی ٹیموں کی پنجاب پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کارروائیاں جاری، آج  91 کارروائیاں کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے   تحت 173000 روپے جرمانہ عائد کیا   جبکہ بر آمد ہونے والا 17لیٹر غیر معیاری آئل، 165کلو غیر معیاری دودھ، 10 کلو زائد المعیاد اشیا ءکے ساتھ 07 کلو نان ٹریس ایبل اشیاء بھی موقع پے تلف کر دی گئیں۔