فیصل آباد: غیرقانونی مذبح خانہ پکڑا گیا، بیمار جانورکا 200کلو گلا سڑا گوشت موقع پرتلف کر دیا گیا

2

فیصل آباد، 16 اگست ( اےپی پی): ڈاٸریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی  فیصل آباد کی میٹ سیفٹی ٹیم نے4گھنٹے مسلسل ریکی کرکے غیرقانونی مذبحہ خانہ ڈھونڈنکالا۔ڈپٹی ڈاٸریکٹرآپریشنز فیصل آباد عمار جاوید  کےہمراہ علی الصبح جھمرہ روڈ گٹی میں گھر میں   قائم خفیہ اور غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ،لمپی سکن بیماری میں مبتلا جانور ذبح کرکے گوشت فروخت کرنے والا گروہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ بیمار جانور کا 200کلو  گلا سڑا گوشت موقع پرتلف،سرکاری ذبح خانےکی جعلی مہریں اور چربی نکالنےوالےآلات بھی بحق سرکارضبط کرکےمتعلقہ تھانےمیں مقدمہ درج کرادیا گیا۔