لاہور؛صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد سے عالمی بنک کے وفد کی ملاقات

7

لاہور،25اگست ( اے پی پی ) : صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد سے عالمی بنک کے وفد نے جمعرات کو  یہاں محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں ملاقات کی ہے ،عالمی بنک کے وفدمیں ڈاکٹر فینگ زاہو،ڈاکٹرمانوودیگرشامل تھے۔

  صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، صحت کے شعبہ میں تعاون پر عالمی بنک کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی پر مربوط پروگرام چلارہے ہیں، پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کریں گے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈ ہسپتال بنارہے ہیں، ماضی کی کسی حکومت نے آبادی میں اضافہ کے باوجودنئے سرکاری ہسپتال بنانے کانہیں سوچا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈبنک کو فیملی پلاننگ کے عنوان پر ایک ورکشاپ کروانی چاہئے،پنجاب میں مدراینڈچائلڈ ہسپتالوں کے ذریعے ہزاروں ماؤں اور بچوں کی زندگی کو محفوظ بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عالمی بنک پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کیلئے 26ارب روپے سے زائدکی خطیررقم دے گا،ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہے ہیں۔

اس موقع پرصوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرڈاکٹراخترملک،سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ فاطمہ  شیخ،ڈائریکٹرہیڈکوارٹرزڈاکٹرراناسہیل، کنسلٹنٹ ڈاکٹرنعیم مجیداور ڈپٹی سیکرٹری نورالعین قریشی موجودتھے۔ڈاکٹراختررشیدنے وڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اے پی پی /لاہور/حامد