لاہور؛ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے سروسزہسپتال کے گائنی ڈیپارٹمنٹ میں پنجاب کے پہلے ٹریننگ سنٹرکاافتتاح کردیا

16

لاہور،22اگست ( اے پی پی ): صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے سروسزہسپتال کے گائنی ڈیپارٹمنٹ میں پنجاب کے پہلے ٹریننگ سنٹرکاافتتاح کردیا ۔عالمی ادارہ صحت کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹرپالیتھاماہیپالا بھی ڈاکٹریاسمین راشدکے ہمراہ تھے ۔ڈاکٹرطیبہ وسیم اور روبینہ سہیل نے افتتاحی تقریب کے دوران ٹریننگ سنٹرکی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نےاظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ  آج سروسزہسپتال کے گائنی ڈیپارٹمنٹ میں اپنی طرزکے منفردٹریننگ سنٹر کے قیام پربڑی خوشی محسوس ہورہی ہے۔یہ ٹریننگ سنٹر پنجاب میں مدراینڈچائلڈہسپتالوں میں ڈاکٹرزاور مڈوائف کوجدیدتربیت کروائے گا،پنجاب میں ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام تراقدامات اٹھارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظرہمیں ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ڈاکٹرپالیتھاماہیپالا کی آمدپرذاتی حیثیت میں شکریہ اداکرتی ہوں۔

عالمی ادارہ صحت کے کنٹری ہیڈڈاکٹرپالیتھاپاہیپالا نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ آج سروسزہسپتال کے گائنی ڈیپارٹمنٹ میں نئے ٹریننگ سنٹرکودیکھ کربڑی خوشی محسوس ہورہی ہے، عالمی ادارہ صحت عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب کے ساتھ ہمیشہ تعاون کرے گا سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرزاور مڈوائف کی ٹریننگ کیلئے یہ ٹریننگ سنٹراہم کرداراداکرے گا۔

 اس موقع پر پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرڈاکٹرفاروق افضل،ڈاکٹرطیبہ وسیم سمیت ڈاکٹرروبینہ سہیل،ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹراحتشام الحق،عالمی ادارہ صحت سے ڈاکٹرجمشیدودیگرفیکلٹی ممبران موجودتھے۔