لاہور شہر کی تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کرتی معلوماتی کتاب”نیں ریساں شہر لاہور دیاں” کے انگلش ایڈیشن کی تقریب رونمائی 

19

لاہور، 21 اگست ( اے پی پی ): لاہور شہر کی تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے معلوماتی کتاب “نیں ریساں لاہور دیاں” کے انگلش ایڈیشن کی تقریب رونمائی کے حوالے سے اتوار کے روز ہاؤس آف ننھا میوزیم چنار کورٹس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کی مہمان خصوصی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹ کونسل ثمن رائے تھیں۔ تقریب کی صدارت کتاب کے مصنف اور معروف پینٹر ڈاکٹر اعجاز انور نے کی۔ مذکورہ کتاب میں لاہور کی ثقافت اور ورثہ کی منفرد انداز میں  عکاسی کی گئی ہے ۔

اس موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب آرٹ کونسل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اعجاز انور نے اپنے میوزیم ہاؤس آف ننھا میں لاہور کی ثقافت اور تاریخ کو شاندار طریقے سے دیکھایا گیا ہے اور ان کی کتاب “نیں ریساں شہر لاہور دیاں” کا انگلش ایڈیشن تاریخ اور آرٹ سے محبت کرنے والوں کے لیے تحفہ ہے اور سب کو کہوں گی کہ  ڈاکٹر اعجاز انور کا ہاؤس ننھا بھی دیکھیں اور ان کی کتاب بھی پڑھیں ۔

 ڈاکٹر اعجاز انور نے کہا کہ اس کتاب میں مختلف اور اچھوتے موضوعات ہیں جو قارئین کو لاہور کی تاریخ اور تہذیب کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کریں گے۔