مری ؛ پولیس  نے  بارش کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلئے ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے

15

مری،01 اگست(اے پی پی ): ٹریفک پولیس  نےبارش کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلئے ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔ سی ٹی او راولپنڈی کیطرف سے سرکل انچارجز کو بارش کے دوران ٹریفک کی بہترین روانی اور مسافروں  کی مدد کو یقینی بنانےکی ہدایات کی ہے ۔

اس حوالے  سے سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد نے کہا کہ مری میں بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بارش کے دوران دھند یا فوگ ہونے کی وجہ سے ڈبل اینڈکیٹر کا استعمال کریں۔انہو ں نے  کہا کہ مری میں دھند ہونے کی وجہ سے اپنی رفتار انتہائی کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ۔

سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ لفٹرز، بریک ڈاونز پیٹرولنگ حالت میں رہیں اور شہریوں کو ہر ممکنہ مدد فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ  ٹریفک وارڈنز ہر قسم کے مشکل موسمی حالات میں بھی شہریوں کو بہتر ین خدمات کی فراہمی کی اولین ترجیح پر کار بند ہے۔